سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 23, 2018

18ویں ایشین گیمز : کبڈی میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا


جکارتہ میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے پہلا تمغہ جیت لیا۔ کبڈی میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔گروپ بی کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے نیپال کو بیس کے مقابلے میں اڑتیس پوائنٹس سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم فائنل تک رسائی کے لئے کھیلے گئے میچ میں کوریا نے پاکستان کے خلاف چوبیس کے مقابلے میں ستائیس پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

بیڈمنٹن کے مینز ڈبلز مقابلے میں پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان نے رضوان اعظم اور علی کاشف نے نیپال کی جوڑی کو شکست دی۔خواتین کے ڈبلز مقابلے میں غزہ صادق اورسائمہ وقاص نے راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ بنالی