کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 24, 2018

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کر دیا

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کرکٹ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ۔ پاکستان اور بھارت کا میچ انیس ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔ افتتاحی روز پندرہ ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔
14ویں ایشیا کپ میں چھ ٹیمیں حصہ لینگی اور تیرہ میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ میں شامل ٹیمیوں میں پاکستان ،بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش،افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم ہے۔ملائیشیا، ہانگ کانگ، متحدہ عرب امارات، نیپال، سنگاپور اور اومان کے مابین کوالی فائینگ میچز انیس اگست سے چھ ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔کوالی فائینگ راؤنڈ میں سے ایک ٹیم ایشیا کپ کھیلے گی۔ متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل اٹھائیس ستمبر کو کھیلا جائے گا۔