بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 24, 2018

امریکی صدرٹرمپ نےمواخذےکوامریکی معیشت کیلئےخطرناک قراردےدیا

ڈونلڈٹرمپ کے اقتدار پر خطرات کے سائے منڈلانے لگے۔
امریکی صدرنےمواخذےکوامریکی معیشت کیلئےخطرناک قراردےدیا۔
فاکس نیوز کوانٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میرامواخذہ ہواتو امریکی مارکیٹ کریش کر جائےگی اورعوام غریب ہوجائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرےدورمیں ملازمتوں کےمواقع پیداہوئے اور معاشی ترقی ہوئی۔
امریکی صدرنے سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے انتخابی مہم کے لیے مختص رقم کو دو خواتین کے منہ بند کرانے کے لیے استعمال کیا ۔