تفریح

  • تفریح
  • Aug 24, 2018

روسی کمپنی کلاشنکوف نے الیکٹرک کار متعارف کرا دی

روسی کمپنی کلاشنکوف نے جدید الیکٹرک کار متعارف کرا دی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ کار معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کا مقابلہ کرے گی۔
مشہورِ زمانہ کلاشنکوف رائفل بنانے والی کمپنی کی سی وی 1 نامی کار بظاہر پرانی طرز کی ہے تاہم یہ ایک جدید ترین سپر کار ہو گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کی رفتار موجودہ الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہو گی اور یہ ایک چارج پر ساڑھے تین سو کلومیٹر کا سفر کر سکے گی۔
کمپنی کی جانب سے گاڑی کی قیمت فی لحال نہیں بتائی گئی۔