بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

جرمنی : برلن کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، تین دیہات خالی کرا لیے گئے

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے قریبی جنگل میں آگ لگنے کے بعد سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیاگیاہے۔
مشرقی جرمنی کے ایک کم آبادی والے گھنے جنگل میں لگنے والی یہ آگ 3سو ہیکٹرز تک پھیل چکی ہے اور تین دیہات مکمل طور پر خالی کرا لیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق اِس علاقے کے قریب زیر زمین گولہ بارود بھی رکھا گیا ہے ،جسکے باعث آگ بجھانے کا عمل انتہائی پیچیدہ ہو گیا ہے۔