بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

امریکی ریاست ہوائی میں سمندری طوفان لین سے سیلابی صورتحال

امریکی ریاست ہوائی میں سمندری طوفان لین کے باعث شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ہوائی میں ایک سو تیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔ سیلابی صورتحال کےباعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سمندری طوفان کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور شہریوں کو 2ہفتے کا راشن جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔