بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

سعودی فضائیہ نے یمن سے کیا گیامیزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب کی فضائیہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل مار گرایا۔
عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل جازان شہر پرداغا گیا تاہم سعودی دفاعی قوت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل مار گرایا اور اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حوثی باغی گزشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں اور شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے جازان میں آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والی موٹر بوٹ کو بھی تباہ کردیا ۔