بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

سکاٹ موریسن آسٹریلیا کے وزیراعظم ، عہدے کاحلف اٹھا لیا

سکاٹ موریسن نے آسٹریلیا کے وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
نو منتخب وزیر اعظم نے لبرل پارٹی کے پیٹر ڈٹن کو شکست دی۔
آسٹریلیا میں گزشتہ چند برسوں کے دوران سیاسی عدم استحکام کے باعث کوئی وزیراعظم اپنی تین سالہ آئینی مدت پوری نہیں کرسکا ۔سابق وزیراعظم مالکم ٹرن بل نے بغاوت کے بعدوزارت عظمیٰ سے استعفی دے دیا تھا۔
چین کی جانب سے سکاٹ موریسن کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ سکاٹ موریسن کی قیادت میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔