سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 25, 2018

قومی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لئے فیورٹ ہے : فخرزمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لئے فیورٹ ہے۔غیرملکی سپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد ٹیم کا حوصلہ بلند ہے ،ٹائٹل جیتنے کی غرض سے انگلینڈ روانہ ہوں گے ۔اٹھائیس سالہ فخر زمان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبنیشن بہترین ہے اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ اوپنر کا کہنا تھا کہ فی لحال پوری توجہ اگلے ماہ ہونے والے ایشیا کپ ٹورنامنٹ پر ہے۔ فخر زمان اٹھارہ ون ڈے میں چھہتر رنز کی اوسط سے ایک ہزار پینسٹھ رنز بنا چکے ہیں۔وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے واحد پاکستانی بلے باز ہیں ۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف دو سو دس رنز کی اننگز کھیلی تھی۔