سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 25, 2018

لاہور : الیکشن کمشنر پی سی بی جسٹس (ر) افضل کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات

الیکشن کمشنر پاکستان کرکٹ بورڈ جسٹس (ر) افضل نے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں بورڈ حکام نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے نامزدگیاں ہونے کے بعد چیئرمین کا انتخاب ہوگا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر آئندہ ہفتے الیکشن شیڈول کااعلان کریں گے۔پی سی بی کے مطابق الیکشن کمشنر منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کاانعقاد کریں گے۔