سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 25, 2018

اٹھارہویں ایشین گیمز : تمغوں کی دوڑ میں چین کی برتری قائم

ایشین گیمز میں میڈلز ٹیبل پر چین ایک سو انتالیس تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔چین کے پاس چھیاسٹھ طلائی، چھیالیس چاندی اور ستائیس کانسی کے تمغےہیں۔جاپان انتیس سونے،اکتیس چاندی اورتینتالیس کانسی کے تمغوں کےساتھ دوسرے اورکوریا تئیس سونے،چھبیس چاندی اورانتیس کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایران کی چوتھی پوزیشن ہے اور اس نےبارہ طلائی،گیارہ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت رکھے ہیں۔ میزبان ملک انڈونیشیا نو سونے، نو چاندی اورچودہ کانسی کےتمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر پرہے۔
ایشین گیمز کے مقابلےپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جار ہے ہیں۔