سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 25, 2018

اٹھارہویں ایشین گیمز : ہاکی میں پاکستان کی قازقستان کے خلاف سولہ صفر سے کامیابی

انڈونیشیا میں اٹھارہویں ایشین گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ۔۔۔
ہاکی کے پول بی میں پاکستان نے قازقستان کو یکطرفہ مقابلے میں سولہ گول سے شکست دی۔قازقستان کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی ۔
فاتح ٹیم کی طرف سے ابو بکر محمود اور محمدارشد توثیق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹرک کی۔ جبکہ علی شان نے دوگول کیے۔محمد دلبر اور محمد عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا۔گروپ بی میں گرین شرٹس کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے۔پاکستان اگلا میچ اتوار کو ملائیشیاءکے خلاف کھیلے گا۔