ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 25, 2018

صدارتی انتخاب کیلئےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس چارستمبرکوطلب

صدارتی انتخاب کیلئےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس چارستمبرکوطلب۔۔قومی اسمبلی کےسپیکراسدقیصرنےاجلاس صدارتی انتخاب کےقواعدکےتحت طلب کیاہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی پانچ سالہ مدت نو ستمبر کو پوری ہورہی ہےنئے صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ چار ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی اور پیپلز پارٹی نے اعتزازاحسن کو صدر کے عہدے کےلیے اپنا امیدوار نامزد کیاہے۔اپوزیشن جماعتوں میں صدر کے عہدےکیلئے مشترکہ امیدوار پر اختلافات کھل کر سامنے آئے ہیں تاہم اس سلسلے میں آج مری میں ہونے والی اے پی سی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔