ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 25, 2018

صدارتی انتخاب کیلئےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس چارستمبرکوطلب

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدارتی انتخاب میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔۔۔ حکومتی اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کے الائنس کی اپنا امیدوار لانے کےلیے صف بندی ۔۔۔ ایک مرتبہ پھر چھوٹی جماعتوں اور آزاد ارکان کی اہمیت بڑھ گئی۔۔۔صدارتی انتخاب کے لئے حکومت اور اپوزیشن متحرک۔۔۔۔
پولنگ کے لئے پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس چارستمبرکو پارلیمنٹ ہا ؤس میں ہو گا۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی پیر کے روز دن بارہ بجے تک پریذائیڈنگ افسران کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال 29اگست کو ہوگی۔