سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 25, 2018

دبئی : آئی سی سی نے ورلڈ کپ2019 کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ دوہزار انیس کی ٹرافی ٹور کا اعلان کردیا۔ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال تیس مئی سے چودہ جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز سوموارسےآئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوگا۔ ٹرافی پانچ براعظموں کے اکیس ممالک کے ساٹھ شہروں کا دورہ کرے گی۔ورلڈکپ ٹرافی پاکستان میں دس دن رکھی جائے گی ، تین سے پانچ اکتوبر تک لاہور، چھ سے آٹھ اکتوبر تک اسلام آباد اور نو سے تیرہ اکتوبر تک کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
ٹور کے دوران ٹرافی ٹورنامنٹ میں شریک ممالک کے علاوہ گیارہ دیگر ممالک میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔