سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 26, 2018

ایشین گیمز : کراٹے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا۔
کراٹے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔انیس سالہ نرگس نے اڑسٹھ کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری میں تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے نیپال کی کارکی ریتا کو تین ایک سے شکست دی۔نرگس نے گذشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔اٹھارویں ایشین گیمز میں پاکستان کا یہ دوسرا کانسی کا تمغہ ہے، اس سے قبل پاکستان کی کبڈی کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔