بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

امریکی صدر نے مائیک پومپیو کو شمالی کوریا کے دورے سے روک دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو شمالی کوریا کے دورے سے روک دیا۔
ٹویٹر پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جزیرہ نما شمالی کوریا کو ہتھیاروں سےپاک کرنےکے معاملے پر مناسب پیش رفت نہیں ہوپارہی ،اس لئے مذاکرات کو آگے بڑھانا فی الوقت ممکن نہیں۔ پومپیو نے آئندہ ہفتے شمالی کوریا کا دورہ کرنا تھا۔امریکی صدر نے چین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چین بھی شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے میں مددگار ثابت نہیں ہو رہا۔دوسری جانب چین نے امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارنہ اقدام قرار دیا ہے۔