بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

چین : مقامی ہوٹل میں آتشزدگی : 19افرادہلاک

چین کے شمال مشرقی شہر ہربن کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی سے انیس افرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق مقامی ہوٹل میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم کئی گھنٹے کی کوششوں کیبعد فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔