بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 25, 2018

افغان صوبے کنڑ میں ڈرون حملہ : 5 جنگجو مارے گئے

افغانستان میں الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے نزدیک خودکش دھماکے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
حکام کے مطابق جلال آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک آج صبح
زور دار دھماکا ہوا ۔ دھماکے کے وقت الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں کابل میں الیکشن کمیشن دفتر کے باہر بھی دھماکا ہوا تھا جس میں ایک اہلکار سمیت 3افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ادھر افغانستان کے صوبے کنڑ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں شدت پسند تنظیم داعش کے پانچ جنگجو مارے گئے ۔