ہاکی

  • ہاکی
  • May 26, 2016

اسلام آباد : نیشنل انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ خیبر پختونخوا وائٹ نے سندھ کلر کو1۔5 سے ہرادیا -

اسلام آباد میں جاری نیشنل انڈر ایٹین ہاکی چیمپئن شپ کے چوتھے روز خیبر پختونخوا وائٹ نے سندھ کلر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔
دوسرے میچ میں پنجاب بلو نے اسلام آباد کیخلاف سات صفر سے کامیابی حاصل کی۔
پنجاب بلو کی جانب سے وسیم اکرم نے تین گول کئے ۔
چیمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار POOLS میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹیمیں لیگ سسٹم کی بنیاد پر ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔کوارٹر فائنلز تیس مئی، سیمی فائنلز یکم جون اور فائنل دو جون کو کھیلا جائے گا۔