سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 26, 2018

تین روزہ راما پولو فیسٹول

راما فیسٹول کی رنگارنگ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا گیا۔
گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی پولو ٹیموں اور سکول کے بچوں نے مارچ پاسٹ کیا۔
تقریب کےمہمان خصوصی صوبائی وزیر سیاحت اوورکھیل فدا خان فدا نے گیند پھینک کر پولو میچ کا افتتاح کیا۔
پہلا میچ استور گرین اور ضلع غذر کی پولو ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں استور گرین نے 2 کے مقابلے میں 9 گول سے کامیابی حاصل کی۔نگر نے دوسرے میچ میں گانچھے کی ٹیم کو نو ایک سے شکست دی۔
دیگر میچز میں دیامر نے سکردو کو جبکہ استور ریڈ نے گلگت کی ٹیم کو زیر کر لیا۔فاتح ٹیموں کے مابین سیمی فائنل کے میچز کل کھیلے جائیں گے۔
فیسٹیول میں کلچرل شو، رسہ کشی ، نیزہ بازی اور دوسرے روایتی مقابلے بھی ہونگے۔ پولو کا فائنل اور اختتامی تقریب اٹھائیس اگست کو ہو گی۔