سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 26, 2018

اٹھارہویں ایشین گیمز : تمغوں کی دوڑ میں چین کی برتری برقرار

ایشین گیمز میں میڈلز ٹیبل پر چین ایک سو چوہتر تمغوں کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔۔چین کے پاس ا ٹھہتر طلائی، انسٹھ چاندی اور پنتیس کانسی کے تمغےہیں۔جاپان چالیس سونے،چونتیس چاندی اوراڑتالیس کانسی کے تمغوں کےساتھ دوسرے اورکوریا ستائیس سونے،تیس چاندی اورسنتیس کانسی کےتمغوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایران کی چوتھی پوزیشن ہے اور اس نےچودہ طلائی،چودہ چاندی اوربارہ کانسی کے تمغے جیت رکھے ہیں۔ میزبان ملک انڈونیشیا بارہ سونے، تیرہ چاندی اور پچیس کانسی کےتمغوں کے ساتھ پانچویں نمبر ہے۔
ایشین گیمز کے مقابلےپی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جار ہے ہیں۔