فٹ بال

  • فٹ بال
  • Aug 27, 2018

ایشین گیمز - ہاکی ایونٹ : پاکستان نے ملائیشیا کو1۔4 سے شکست دی

انڈونیشیا میں 18ویں ایشین گیمز کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔جکاریہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے اعجازاحمد نے دوگول جبکہ محمدعرفان اورمبشرعلی نے ایک ایک گول کئے۔ اس سے قبل پاکستان تھائی لینڈ،عمان اورازبکستان کو شکست دے چکاہے۔پول بی میں قومی ہاکی ٹیم بارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اور سیمی فائنل میں رسائی بھی حاصل کرلی ہے۔گرین شرٹس کا اٹھائیس اگست کوبنگلہ دیش کےساتھ آخری پول میچ ہوگا۔