ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 27, 2018

صدارتی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی پریذائیڈنگ افسران کے پاس جمع کرا دیئے

صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز تھا ۔
امیدوار۔۔۔۔پریذائیڈنگ افسران کے پاس صدارتی انتخابات کے لئےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔انتیس اگست کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔
صدارتی انتخاب کے لئےپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس 4ستمبرکوہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عارف علوی کاغذات نامزدگی جمع کرانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، رکن اسمبلی فرخ حبیب اور عامر ڈوگر ان کے ہمراہ تھے۔ عامر ڈوگرتجویز کنندہ جبکہ فرخ حبیب تائید کنندہ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدواراعتزاز احسن نے بھی کاغذات نامزدگی پریذائیڈنگ افسرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ر ہنماء خورشید شاہ ،سید نوید قمر ،اور قمر زمان کائرہ بھی ان کے ہمراہ تھے