بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 27, 2018

دمشق:ایرانی وزیردفاع کی شام کے صدر،وزیردفاع سے ملاقات

ایران نے کہا ہے کہ وہ شام کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔
یہ بات ایران کے وزیردفاع امير حاتمی نےدمشق میں شام کے صدر بشارالاسد اور وزیر دفاع عبداللہ ايوب سے ملاقات کے دوران کہی۔ايرانی وزير دفاع نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو بھی سراہا۔ امير حاتمی نے کہا کہ شامی حکومت کے ساتھ طے پایا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی ايران، شام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔شام میں مارچ دوہزار گیارہ سےجاری خانہ جنگی کے مالی نقصانات کا حجم تین سو اٹھاسی ارب ڈالر بتايا جاتا ہے۔