سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 27, 2018

استور : تین روزہ راما پولو فسٹیول جاری

استور میں تین روزہ راما پولو فسٹیول جاری ہے۔ پولوایونٹ میں دیامر اور استور اے کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔پہلے سیمی فائنل میں میں دیامر کی ٹیم نے استور کی ٹیم کوایک کے مقابلے میں نو گول سے شکست دی۔دوسرے میچ میں استور۔اے نے نگرکی ٹیم کوایک کے مقابلے میں نوگول سے ہرایا۔فیسٹیول میں کلچرل شو، رسہ کشی ، نیزہ بازی اور دوسرے روایتی مقابلے بھی ہورہے ہیں۔پولو کا فائنل کل استور۔اے اوردیامر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔