سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 27, 2018

جکارتہ : ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک اور تمغہ جیت لیا۔جیولین تھرو میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نےکانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اسی اعشاریہ سات پانچ میٹردور نیزہ پھینکا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کے تمغوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کبڈی اور کراٹے میں کانسی کا تمغہ جیت چکا ہے۔
باکسنگ کی چھپن کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان نےکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نقیب اللہ نے بھوٹان کے باکسر کو تین دو سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔جہاں انکا مقابلہ چین کے ’’یو۔باکسیانگ‘‘ سے29 اگست کو ہو گا۔
ایشین گیمز کے مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔