بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 28, 2018

امریکہ اپنے مؤقف پر قائم ہے, مائیک پومپیو

ایران نے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ ایران مخالف نئی امریکی پابندیوں کو روکنے کے لئے عبوری فیصلہ سنایا جائے۔
ایران نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی اور نئی پابندیوں کے اطلاق کے بعد عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا ہے۔ایران کا مؤقف ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں یکطرفہ اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں۔امریکہ انیس سو پچپن کےمعاہدےکی بھی خلاف ورزی کررہاہے۔دوسری جانب امریکی وزیردفاع مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے مؤقف پر قائم ہے اورہیگ میں اس کابھرپوردفاع کرے گا۔