بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 28, 2018

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک اور بیلسٹک میزائل تباہ کر دیا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی نے اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا کہ میزائل یمن سے سعودی شہر نجران کی جانب فائر کیا گیا تاہم سعودی ایئر ڈیفنس نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔