بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 28, 2018

امریکی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کا ہمت سے مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔
پارلیمنٹ میں دئے جانے والے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ لوگوں کو متحد کرنے پر کام کرتا ہے اور کرتا رہے گا ، ہم نہ امریکا سے اور نہ اپنی معاشی مسائل سے ڈرتے ہیں ،ان مسائل پر جلد قابو پالیا جائےگا ۔ایرانی صدرنے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایران مخالف حکام کو بتادیں گے ایران پرمعاشی پابندیوں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔