ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 28, 2018

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

سال کا چوتھا گرینڈ سلیم یوایس اوپن کے سنسنی خیز میچزجاری ہیں۔مقابلے پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
دفاعی چیمپئن سپین کےرافیل نڈال دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں ۔
نیو یارک میں کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں نڈال نے سپین کے ڈیوڈ فیرر کے خلاف پہلے سیٹ میں کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے سیٹ میں فیرر کھیل کے دوران زخمی ہو کر ایونٹ سے دستبردار ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یو ایس اوپن میں خواتین کے مقابلوں میں ’’ولیمز سسٹرز‘‘ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔
امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے پولینڈ کی ’’میگڈا ۔لینے‘‘ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ صفر سے شکست دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسرے میچ میں وینس ویلمز نے روس کی ’’سویٹلانا۔کزنیٹسووا‘‘ کو چھ تین،پانچ سات اور چھ تین سےہرا دیا۔