کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 31, 2018

پی سی بی نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔جس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز ہونگے۔قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ،ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی کے تین تین میچز کھیلےگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ سات اکتوبر سے دبئی میں ہوگا ۔ٹی ٹوئنٹی میچز چوبیس ، چھبیس اور اٹھائیس اکتوبر کو ہوں گے۔
پاکستان نیوزی لینڈٹی ٹوئنٹی میچز اکتیس اکتوبر، دو اور چار نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ون ڈے میچز سات، نو اور گیارہ نومبر کو ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ سولہ نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔