ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Aug 31, 2018

وزیراعظم کا جنرل ہیڈ کواٹرز کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے دفاع امور خارجہ، خزانہ، اطلاعات کے وفاقی وزرا، امور داخلہ کے وزیرمملکت اور سیکرٹری دفاع کے ہمراہ راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعطم کو آمد پر ایک چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے۔ وزیراعظم کا تمام پرنسپل اسٹاف افسروں سے تعارف کرایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزراء کو سیکورٹی کے ماحول، درپیش خطرات اور جوابی کارروائیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

دہشتگردی کے خلاف فوج کی کارروائی پیش رفت، جاری آپریشن ردالفساد، کراچی کی صورتحال اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چینلجز کا سامنا ہے لیکن قوم اور مسلح افواج کی حمایت سے ان چینلجز پر کامیابی سے قابو پائیں گے۔