بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 31, 2018

افغان فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک

افغانستان کے صوبے غزنی میں افغان فورسزکے ساتھ جھڑپوں میں گیارہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان عسکری ذرائع کے مطابق جھڑپیں "اندر" ضلع کے مختلف علاقوں میں ہوئیں۔"نانی" کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے کلیئرنس آپریشن میں مصروف افغان فورسز پر حملہ کیا۔جوابی کارروائی میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔مزید تین عسکریت پسند"ماری" کے علاقے میں جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔افغان فضائیہ نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا۔