بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 31, 2018

ٹرمپ نے امریکہ کوورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دی ہے

امریکی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کوورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے بلومبرگ نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ تجارت کی عالمی تنظیم کا امریکہ کی جانب رویہ غیر منصفانہ ہے۔اگر اس رویے میں تبدیلی نہ لائی گئی تو امریکہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ ہو جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ عالمی تنظیم نے کئی مرتبہ امریکہ کے خلاف فیصلے دیئے ہیں۔صدر ٹرمپ کی اس دھمکی سے امریکی انتظامیہ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی تجارت سے متعلق پالیسیوں میں تضادواضح ہوتا ہے۔