بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 04, 2018

امریکہ کی ایران، شام ا و ر روس کو تنبیہ

امریکہ کےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے صدر بشارالاسد کو خبردار کیا ہے کہ وہ ادلب صوبے میں فوجی کارروائی سے باز رہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں روس اور ایران سے بھی کہا ہے کہ فوجی کارروائی میں اُن کی شرکت بڑی غلطی ہو گی کیونکہ اس سے انسانی المیہ پیدا ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب روس کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اُردوان اور روس کے صدرولادی میر پیوٹن سات ستمبر کو تہران میں ايرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے جس میں شام کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔کریملن کے مطابق تینوں صدور شام میں پُرتشدد واقعات کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گے۔