فٹ بال

  • فٹ بال
  • Sep 04, 2018

فیفا بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے سال کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کیلئے ناموں کااعلان کر دیا۔
کرسچیانورونالڈو، محمد صلاح اور کروشین کپتان لوکا موڈریچ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ بیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں سے سپر سٹار میسی کی چھٹی ہوگئی ہے۔دوہزار چھ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بہترین کھلاڑی کیلئے انکاانتخاب نہیں ہوا۔
لوکا موڈریچ کو حال ہی میں یوئیفا نے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ ان کی کپتانی میں کروشیا نے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا۔ فیفا ایوارڈز کی تقریب چوبیس ستمبر کو لندن میں ہوگی ۔