ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 04, 2018

یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ, "راجرر فیڈرر "اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

امریکہ میں جاری گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کا کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گیا ہے۔

"نواک۔جوکووچ "،"ڈیل پورٹو"،"میرن سلچ"،"کی نشی کوری "نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔"راجرر فیڈرر "اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ۔۔
نیو یارک میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنلز کے سلسلے میں سوئس ٹینس سٹار راجرر فیڈررکی چھٹی مرتبہ یو ایس اوپن جیتنے کی امیدآسٹریلیا کے جون۔مل مین نے ختم کر دی۔مل مین نے فیڈرر کو تین۔چھ،سات۔پانچ،سات۔چھ اور سات۔چھ سے ہراکر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
نواک جوکووچ نے پرتگال کے’’جوآؤ۔سوسا‘‘ کو چھ۔تین،چھ۔چار اور چھ۔تین سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔"نواک۔جوکووچ "جو کہ" فیڈرر "سے مقابلے کیلئے بے تاب تھے ان کا مقابلہ اب پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے"جون ۔مل مین "سے ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔
ارجینٹینا کے یوان۔ڈیل پورٹو اور کروشیا کے بورنا۔کورک کے درمیان کھیلے جانیوالے پری کوارٹر فائنل میں ڈیل پورٹو نےیکطرفہ مقابلے کے بعد چھ۔چار،چھ۔تین اور چھ۔ایک سے کامیابی حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاپان کے کی۔نشی کوری نے جرمنی کے فلپ۔کولشرائبر کو چھ۔تین،چھ۔دو اور سات۔پانچ سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔نشی کوری کی جرمن ٹینس سٹار کے خلاف یہ لگاتار تیسری کامیابی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں کروشیا کے میرن سلچ نے جارجیا کے ڈیوڈ گوفن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
سلچ نے گوفن کو سات۔چھ،چھ۔دو اور چھ۔چار سے ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں نشی کوری اور میرن سلچ مد مقابل نظر آئینگے۔
ایونٹ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔

------
اور یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین مقابلوں میں روس کی ماریہ۔شیرپووا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔پری کوارٹر فائنل میں شیراپووا کو کارلا نے چھ۔چاراور چھ۔تین سے شکست دی۔
۔۔۔۔۔
ایک اور میچ میں جاپان کی ناؤمی۔اوساکا نے بیلاروس کی ارینا۔سبالینکا کو چھ۔تین،دو۔چھ اور چھ۔چار سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
۔۔۔۔۔
امریکہ کی میڈیسن۔کیز نے سلواکیہ کی’’ ڈومنیکا۔سبل کووا‘‘ کو چھ۔ایک اور چھ۔تین سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
ایونٹ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔