کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 04, 2018

ایشیاء کپ، 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاء کپ کیلئے سولہ رکنی کرکٹ ٹیم کااعلان کردیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر انصمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سخت کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے چھ باؤلرز کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن کھلاڑیوں کے نام ڈراپ ہوئے ہیں، انہیں مستقبل میں موقع دیا جائے گا۔ انضمام الحق نے کہاکہ ایشیاء کپ کی تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اور ہم بھرپور تیاری کے ساتھ مقابلے کیلئے اتریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اورتمام شعبوں میں خصوصی پریکٹس کروائی گئی ہے۔ ٹیم میں کپتان سرفرازاحمد،فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، جنیدخان، عثمان خان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل ہیں۔