بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 05, 2018

شام کی صورتحال کے بارے میں سلامتی کونسل کااجلاس

شام کے صوبے ادلب کی صورتحال کے بارے میں ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااجلاس جمعے کو ہوگا۔
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے نیویارک میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کی حکومت کو خبردار کیاہے کہ وہ متوقع فوجی حملے سے پہلے کیمیائی ہتھیاروں کااستعمال نہ کرے۔شام کے صدربشارالاسد اور ان کے اتحادی ممالک روس اور ایران کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ یہ افسوسناک صورتحال ہے اوراگر وہ شام کو فتح کرنا چاہتے ہیں تو ایسا کیمیائی ہتھیار استعمال کئے بغیر ممکن نہیں۔