ٹینس

  • ٹینس
  • Sep 05, 2018

نیو یارک:یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

امریکہ میں جاری گرینڈ سلیم یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں میں رافیل نڈال، ڈیل پورٹوجبکہ خواتین میں سیرینا ولیمز اور سیوس ٹووا نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے
نیو یارک میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز کے سلسلے میں سپین کے رافیل۔نڈال اورآسٹریا کے ڈومینک تھائم کے درمیان سنسنی خیز میچ دیکھنے میں آیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے میچ میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔میچ کا پہلا سیٹ آسٹریا کے ڈومینک تھائم کے نام رہا۔لیکن نڈال نےاگلے دونوں سیٹ جیت کر ایک سیٹ کی برتری حاصل کر لی جو کہ تھائم نے چوتھا سیٹ جیت کر برابر کر دی۔
پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں نڈال کو سخت محنت کے بعد جیت کا پھل چکھنے کو ملا۔
نڈال نے تھائم کو صفر۔چھ،چھ۔چار،سات۔پانچ اور سات۔چھ سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا-

ایک اور کوارٹر فائنل میں ارجینٹینا کے ’’یوان۔ ڈیل۔پورٹو ‘‘نے امریکہ کے’’ جان۔ازنار‘‘ کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
ڈیل پورٹو نے ازنار کو چھ۔سات،چھ۔تین،سات۔چھ اور چھ۔دو سے ہرایا۔سیمی فائنل میں ڈیل پورٹو کا مقابلہ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال سے ہو گا۔

خواتین کے درمیان کھیلے جانیوالے کوارٹر فائنلز میں امریکہ کی ’’ سیرینا۔ولیمز‘‘ نے جمہوریہ چیک کی ’’کیرولینا۔پلیسکووا ‘‘ کو آسانی سے شکست دے کر ٹائٹل کی جانب ایک اور قدم بڑھایا۔
سیرینا نے پلیسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ۔چار اور چھ۔تین سے بآسانی ہرا دیا۔ ٹائٹل جیتنے کی صورت میں سیرینا سات مرتبہ یو ایس اوپن کا ریکارد بنائیں گی ساتھ ہی وہ مارگریٹ کورٹ کا سب سے زیادہ چوبیس ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دینگی

دوسری طرف لیٹویا کی ’’اناستاسیا۔سیوسٹووا ‘‘ نے یو ایس اوپن کی دفاعی چیمپئن امریکہ کی’’ سلاؤن۔سٹیونز‘‘ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
سیوسٹووا نے سلاؤن کو چھ،دو اور چھ۔تین سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سیمی فائنل میں سیوسٹووا کا آمنا سامنا سیرینا ولیمز سے ہوگا
ایونٹ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا جا رہا ہے۔