ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Sep 05, 2018

امریکی وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے ایجنڈے کا فوکس انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے پر ہے، جس کے لئے خطے میں امن اور استحکام ضروری ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ امن کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ احترام اور بھروسے کی بنیاد پر تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امریکی وزیرخارجہ کو خطے کی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو حکومت بنانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سماجی اور اقتصادی ترقی کے ان کے ایجنڈے کی تعریف کی۔انہوں نے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امریکی انتظامیہ کی خواہش کا اظہار کیا۔