بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 05, 2018

بھارت میں روپے کی قدر

بھارت میں روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ سے پٹرول۔ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور بغیر سبسڈی والی گیس کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ۔ پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی بے تحاشہ بڑھتی قیمتوں کے سلسلے میں مودی حکومت کے ساتھ اقتدار میں شامل اتحادی پارٹیاں بھی اگلے عام انتخابات پر اس کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگاتے ہوئے ان کے داموں کوکم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے لگی ہیں۔