بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 05, 2018

برطانوی وزیر اعظم نے روس کے سابق جاسوس کے قتل میں دو روسی باشندوں کو مشتبہ قرار دیا

برطانیہ نے روس کے سابق جاسوس سرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کے قتل کی کوشش کے لیے دو روسی باشندوں کو مشتبہ قرار دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بتایا ہے کہ ان ناموں میں الیگزینڈر پیٹروف اور رسلان بوشیروف شامل ہیں اور یہ روس کے عسکری خفیہ ادارے کے اہلکار ہیں۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ ان افراد کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔چھیاسٹھ سالہ سکرپل اور ان کی بیٹی یولیا کو مارچ میں اعصابی زہر سے نشانہ بنایا گیا تھا۔