بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 05, 2018

جاپا ن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

جاپان میں سمندری طوفان "جیبی"نے تباہی مچا دی،مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ 10 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں-
ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ مواصلاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا اورفضائی سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔طوفان کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔ 1993 کے بعد جاپان میں آنے والا یہ شدید ترین سمندری طوفان ہے۔