قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ تحریک انصاف کے عارف علوی 352ووٹ لے کر صدر مملکت منتخب ہوئے ۔ مولانا فضل الرحمان 184 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہےاور پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے 124 ووٹ حاصل کیے-
الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے گیارہ سو دس ارکان نےصدارتی انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کیا ۔ صدارتی انتخاب میں 28ووٹ مسترد ہوئے ۔