قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

وزیراعظم کی زیرصدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس

وفاقی کابینہ نے بیرون ملک چھپائی گئی رقم کی واپسی کیلئے خصوصی یونٹ کے قیام، تربیلا ڈیم کے نامکمل توسیعی منصوبے کے افتتاح سے پچیس ارب روپے کا نقصان رپورٹ کرنے، سکولوں اور مدارس میں یکساں نصاب اور بچوں کو جسمانی سزا پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے-
وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ نےسفارتخانوں کو سمندر پار پاکستانیوں سے رویہ بہتر کرنے، بیرون ملک قید دس ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹاپندرہ دن میں اکٹھا کرنے اور انھیں امدادکی فراہمی بھی منظوری دی ۔۔وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے صوابدیدی فنڈز پارلیمان کو واپس کرنے سے اسی ارب روپے قومی خزانے میں چلے گئے ہیں۔