قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

وزیر خزانہ سے چین کی تھری گارجز کمپنی کے وفد کی ملاقات

وزیر خزانہ اسدعمر سے چین کی تھری گارجز کمپنی کے صدر چن گاؤ بن(QIN GOUBIN) کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔تھری گارجسز کے صدر نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی نئی حکومت اورچین کی توانائی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مستقبل میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کئی سال سے پاکستان میں ہوا اورسورج سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے ساتھ کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ پربھی کام کررہی ہے۔
وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا کہ ماحولیاتی اثرات اورکم لاگت کے حوالے سے نئی حکومت توانائی کے صاف اور قابل تجدید ذرائع کو فروغ دینا چاہتی ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ منصوبوں پرعمل درآمد کے حوالے سے تمام مشکلات ترجیحی بنیادوں پرحل کی جائیں گی۔