قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

ڈومورکامطالبہ نہیں ہوا, شاہ محمودقریشی

پاک امریکہ وزرائے خارجہ مذاکرات میں ڈو مور کاروائیتی مطالبہ نہیں ہوا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو کے ساتھ مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات میں جمود ٹوٹا ہے۔ ایک دوسرے کو مزید سمجھنے کیلئے واشنگٹن میں ایک اور نشست کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کے سیاسی حل پر اتفاق بڑی پیش رفت ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے۔