قومی

  • قومی
  • Sep 05, 2018

آزاد کشمیر کے صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی اور انھیں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی ظلم و بربریت ، ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انھوں نےاس ضمن میں آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے جاری عالمی برادری کو سیاسی اور سفارتی آگاہی کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نکالنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔